میں اپنے درد کی بے وقعتی نہیں کرتی
میں اپنے درد کی بے وقعتی نہیں کرتی
کہ ضبط کرتی ہوں نوحہ گری نہیں کرتی
ہوا تو صرف اشارہ ہی دیتی خوشبو کا
دیے جلا کے کبھی رہبری نہیں کرتی
خبر پہنچتے ہی سب دوریاں سمٹتی ہیں
جو موت کرتی ہے وہ زندگی نہیں کرتی
اب اتنی بات پہ جینا حرام کیا کرنا
تمہیں پسند نہیں شاعری نہیں کرتی
گلاب چنتی ہوں کانٹے نکال دیتی ہوں
ہر ایک شخص سے میں دوستی نہیں کرتی
خود اپنی راہ بناتی ہوں مختلف سندسؔ
کبھی کسی کی بھی میں پیروی نہیں کرتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.