میں اپنے غم چھپانا چاہتی ہوں
میں اپنے غم چھپانا چاہتی ہوں
ذرا سا مسکرانا چاہتی ہوں
تمہارے ہاتھ سے گر کر اچانک
میں اک دن ٹوٹ جانا چاہتی ہوں
تجھے میں سامنے سے سوچتی ہوں
تجھے میں غائبانہ چاہتی ہوں
نہ جاؤ توڑ کے عہد وفا کو
میں دلبر مخلصانہ چاہتی ہوں
تو میری عمر بھر کی ہے ریاضت
تجھے میں اجرتانہ چاہتی ہوں
تو میری اوڑھنی پہ گیروا رنگ
تجھے میں صوفیانہ چاہتی ہوں
میں دریا ہوں سمندر وہ ثمینہؔ
میں اس میں ڈوب جانا چاہتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.