Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں اپنے گھر میں غیر ہوں معلوم ہو گیا

فاطمہ وصیہ جائسی

میں اپنے گھر میں غیر ہوں معلوم ہو گیا

فاطمہ وصیہ جائسی

MORE BYفاطمہ وصیہ جائسی

    میں اپنے گھر میں غیر ہوں معلوم ہو گیا

    دل بس اسی خیال سے مغموم ہو گیا

    اب تو عداوتوں کے سوا اور کچھ نہیں

    پورا سماج زہر سے مسموم ہو گیا

    سوچا رعونتوں نے کہ ہم کامیاب ہیں

    اور فتح یاب دہر میں مظلوم ہو گیا

    یہ انقلاب ایک شب و روز میں ہوا

    زندہ تھا کل جو آج وہ مرحوم ہو گیا

    ہم کو اسی طرح سے وصیہؔ ملا سکوں

    قسمت میں جس کی جو تھا وہ مرقوم ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے