میں اپنی ذات سے جس کو نفی نہیں کرتا
میں اپنی ذات سے جس کو نفی نہیں کرتا
اتر کے مجھ میں وہی زندگی نہیں کرتا
ہے زندگی تو سلامت ہیں ذائقے سارے
یہی سبب ہے کہ میں خودکشی نہیں کرتا
میں نا سپاس ہوں لیکن یہ اس کا شیوہ ہے
وہ اپنے فضل میں کوئی کمی نہیں کرتا
کسی کی یاد بھی اب بھول کر نہیں آتی
دیار جاں میں کوئی روشنی نہیں کرتا
سبھی کو اپنے گریباں کی فکر ہے شاید
مرے جنوں سے کوئی دوستی نہیں کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.