میں اشکوں کی زبانی لکھ رہا ہوں
میں اشکوں کی زبانی لکھ رہا ہوں
محبت کی کہانی لکھ رہا ہوں
زمانے کی روش لکھنا ہے مجھ کو
ہوا ہوں پانی پانی لکھ رہا ہوں
ورق محدود ہیں ارض و سما کے
میں رب کی مہربانی لکھ رہا ہوں
برے وقتوں میں جن کو یاد ہوں میں
انہیں کو خاندانی لکھ رہا ہوں
خرد کی گود میں بیٹھا ہوا میں
جنوں کی لن ترانی لکھ رہا ہوں
میں چڑھ کر مصلحت کے پربتوں پر
بخیلوں کو بھی دانی لکھ رہا ہوں
ترے بخشے ہوئے زخموں کو جاناں
محبت کی نشانی لکھ رہا ہوں
میں خوابوں کی گھنی چھاؤں میں فاروقؔ
تصور کے معانی لکھ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.