میں اور ہوں مرا دل دیوانہ اور ہے
میں اور ہوں مرا دل دیوانہ اور ہے
افسانہ اور حاصل افسانہ اور ہے
دیوانگی پہ اب مری ہنستا نہیں کوئی
سب جانتے ہیں فطرت دیوانہ اور ہے
اس شمع رو کی بزم کے آداب دیکھیے
اک جل چکا تو دوسرا پروانہ اور ہے
دل بھر گیا ہے اب مرا دشت حیات سے
شاید نگاہ میں کوئی ویرانہ اور ہے
مجھ کو ہوا ہے تجربۂ زندگی کچھ اور
دنیا جو کہہ رہی ہے وہ افسانہ اور ہے
جب ہم پہ بند ہو گئے دیر و حرم کے در
تب راز یہ کھلا در جانانہ اور ہے
شاداںؔ کیا تو ہے اسے پانے کا حوصلہ
اب احتیاج جرأت رندانہ اور ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.