میں باغ تھا بہار نے ویراں کیا مجھے
میں باغ تھا بہار نے ویراں کیا مجھے
اس عشق نے تو کافی پریشاں کیا مجھے
میں ایسی نہر ہوں جہاں آتے تھے تشنہ لب
پھر اپنی پیاس نے ہی بیاباں کیا مجھے
انمول اتنا ہوں کہ خریدا نہیں گیا
پھر خود دکان دار نے ارزاں کیا مجھے
میں اس میں خود کو دیکھتا ہوں مثل آئنہ
اس نے کچھ ایسے آنکھوں میں پنہاں کیا مجھے
کرنی ہے جنگ عشق کے میدان میں اسے
پردے کے پیچھے خود ہے نمایاں کیا مجھے
میں اس کو جانتا ہوں کہ وہ ہے فریب دہ
لیکن تمھارے سچ نے بھی حیراں کیا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.