میں بھی کتنا سادہ ہوں
میں بھی کتنا سادہ ہوں
تجھ کو اپنا کہتا ہوں
خوشبو جیسا مہکا ہوں
شاید تیرا لہجہ ہوں
ارمانوں کا دریا ہوں
میں صدیوں سے پیاسا ہوں
تو گلشن تعبیروں کا
میں خوابوں کا صحرا ہوں
مجھ کو صدیاں مت لکھنا
میں تو گزرا لمحہ ہوں
میں عالم تحریروں کا
سب کے چہرے پڑھتا ہوں
مجھ کو کیسے پوجوگے
میں کب گونگا بہرا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.