میں کرپشن کی فضیلت کو کہاں سمجھا تھا
میں کرپشن کی فضیلت کو کہاں سمجھا تھا
بحر ظلمات کو چھوٹا سا کنواں سمجھا تھا
پھر بجٹ اس نے گرایا ہے ہتھوڑے کی طرح
وہ حکومت کو بھی لوہے کی دکاں سمجھا تھا
تاج محلوں کی جگہ تم نے بنائیں قبریں
لیڈرو ہم نے تمہیں شاہ جہاں سمجھا تھا
کھڑکیاں توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتے
میرے دل کو جو کرائے کا مکاں سمجھا تھا
پائنچے جینس کے ٹخنوں سے بہت اوپر تھے
میں ثریا کو ثریا کا میاں سمجھا تھا
ماں نے بیٹی سے کہا تیری خطا ہے اس میں
تو نے سسرال میں کیوں ساس کو ماں سمجھا تھا
یوں بڑھاپے میں نہ تم چھوڑ کے واپس جاؤ
بیویو تم نے کبھی مجھ کو میاں سمجھا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.