میں دیار عشق کا راہ رو مجھے خوف شام بلا نہیں
میں دیار عشق کا راہ رو مجھے خوف شام بلا نہیں
کسی راہبر پہ نظر نہیں کسی ہم سفر کا گلہ نہیں
غم سازگار کا آئنہ نہ حرم نہ دیر نہ مے کدے
کہ بھٹک رہا ہوں ادھر ادھر کہیں دل جلوں کا پتا نہیں
یہ فریب لذت بے خودی یہ غریب شہر کی گم رہی
شب تار کتنی دراز ہے کہیں دور تک بھی دیا نہیں
یہ مزاج عشق یہ سرکشی کہ زہے نوازش آگہی
میں حریف شام و سحر رہا مجھے وقت لوٹ سکا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.