میں دل ہر بار یوں بہلا رہی ہوں
ستاروں سے بھی آگے جا رہی ہوں
یہاں کوئی نہیں آتا مسافر
دیے پھر کیوں جلائے جا رہی ہوں
دئے دھوکے مجھے ہر بار دل نے
میں ہوں دھوکے پہ دھوکے کھا رہی ہوں
پہاڑوں کی بلندی پر نظر ہے
رکے بن ہی میں بڑھتی جا رہی ہوں
بہت مانوس بستی درد کی ہے
یہ دل کو بارہا سمجھا رہی ہوں
ہمیشہ ساتھ دے گا کون شیلیؔ
بھروسہ کس کا کرتی جا رہی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.