میں دنیا دیکھ کر حیرت زدہ تھی
میں دنیا دیکھ کر حیرت زدہ تھی
سو میری عقل کی یہ انتہا تھی
میں طوفانوں میں کیسے گھر گئی ہوں
میں گرد و پیش سے جب آشنا تھی
دوراہا راہ میں ہر پل ملا ہے
مرا ہر اک قدم اک ابتدا تھی
سر راہے مجھے کیوں رکھ دیا ہے
ترے حجرے کا میں تنہا دیا تھی
اسی اک بات سے تھا ذہن خالی
وہی جو بات مجھ کو سوچنا تھی
مجھے کھو کر بہت وہ مطمئن تھا
وہاں میری کمی اپنی جگہ تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.