میں ایک مدت سے جل رہا ہوں
میں ایک مدت سے جل رہا ہوں
تمہارے رستے کا اک دیا ہوں
تری تجارت چمک رہی ہے
خسارہ میں ہی اٹھا رہا ہوں
جدھر سے گزرا تھا قافلہ وہ
ابھی تلک میں وہیں کھڑا ہوں
نہ سچ کہوں گا نہ جھوٹ تم سے
عجیب مشکل میں پڑ گیا ہوں
نہیں ہے جس کی کوئی بھی منزل
میں ایسے رستے پہ چل پڑا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.