میں غم کی کہانی سناتا رہوں گا
میں غم کی کہانی سناتا رہوں گا
تمہیں حال دل کا بتاتا رہوں گا
جہاں دیکھ کر مجھ کو تم ہنس پڑو گے
وہیں پر میں آنسو بہاتا رہوں گا
نگاہیں ملائیں کہ وہ دور جائیں
شعور تمنا جگاتا رہوں گا
جفاؤں کی پر پیچ راہوں میں ہر دم
وفا کا خزانہ لٹاتا رہوں گا
نئے راستوں اور نئے زاویوں میں
نقوش کہن میں مٹاتا رہوں گا
کہاں تک چھپاؤں گا دل اس سے اپنا
کہاں تک محبت چھپاتا رہوں گا
شب غم فلک پر محبت کے قیصرؔ
ابھی اور میں جگمگاتا رہوں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.