میں حقیقت میں کبھی غیر پہ مائل نہ ہوا
میں حقیقت میں کبھی غیر پہ مائل نہ ہوا
نہ ملا اس سے جو وجہ خلش دل نہ ہوا
عمر بھر تیری تمنائیں مرے دل میں رہیں
دل مگر تیری تمناؤں کے قابل نہ ہوا
ہو گئی درد یہ درماں طلبی ہی یعنی
تم سے ملنے سے بجز رنج کے حاصل نہ ہوا
نہ ہو شرمندہ جفا کر کے میں قرباں تیرے
یہ عنایت بھی بہت ہے کہ تو غافل نہ ہوا
شمع کشتہ کا وہ منظر وہ وداع محفل
خیر یہ گزری کہ پروانۂ محفل نہ ہوا
لوگ سمجھا کئے ہر رنگ میں شامل مجھ کو
ورنہ میکشؔ میں کسی رنگ میں شامل نہ ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.