میں ہوں کہ ہے رقیب وفادار کون ہے
میں ہوں کہ ہے رقیب وفادار کون ہے
انصاف سے کہیں مری سرکار کون ہے
پچھلے پہر یہ شور خبردار کون ہے
ہشیار اپنی جان سے بیزار کون ہے
میں کیا بتاؤں تم کو جفا کار کون ہے
تم ہی کہو کہ پیکر پیکار کون ہے
گلشن بہار سرو سمن یا نسیم صبح
کس کو نہیں ہے ان سے سروکار کون ہے
باد صبا یا برق گھٹا حشر کوئی ہے
پائی ہو جس نے آپ کی رفتار کون ہے
اس کاٹ کے نہ تیر نہ شمشیر نہ کٹار
تیغ ادائے ناز سا ہموار کون ہے
قائم ہے تیرے دم سے زمانے کی آبرو
اس دور بے طرح میں طرح دار کون ہے
جس نے بھرے ہیں کان تمہارے مرے خلاف
ہم خوب جانتے ہیں وہ عیار کون ہے
گل جائے یہ زباں جو کہا ہو کسی سے کچھ
اے چشم نم ترے سوا غدار کون ہے
میری طرف تو دیکھیے میں کس کے پاس جاؤں
میرا رفیق و مونس و غم خوار کون ہے
اس خانماں خراب کا گھر ہے نہ کوئی گھاٹ
دل سا غریب مفلس و نادار کون ہے
لے دے کے ایک دل تھا سو اس کو کہاں دماغ
کھولے گا کون عقدۂ اسرار کون ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.