میں ہوں مریض عشق دوائی نہ دے مجھے
میں ہوں مریض عشق دوائی نہ دے مجھے
اس غم کی لذتوں سے رہائی نہ دے مجھے
کیف و سرور تیرا چڑھے مجھ پہ اس قدر
تیرے علاوہ کچھ بھی دکھائی نہ دے مجھے
مصروف کر دے اپنی عبادت میں اس قدر
دنیا کا شور و غل بھی سنائی نہ دے مجھے
مشکل بڑا ہے خود کے ہی غم کو سنبھالنا
رب سے دعا ہے پیر پرائی نہ دے مجھے
لگ جا گلے سے آ کے مرے اب خوشی خوشی
کر کے وداع رنج جدائی نہ دے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.