میں اس کردار کو سمجھا نہیں تھا
میں اس کردار کو سمجھا نہیں تھا
مرا چہرہ مرا اپنا نہیں تھا
تری یادوں کے سائے سے گزر تھا
میں تنہا ہو کے بھی تنہا نہیں تھا
نہیں تھے آئنے بھی آئنوں سے
سمندر بھی سمندر سا نہیں تھا
شجر پر منتظر تھی موت اس کی
پرندہ اب مگر اڑتا نہیں تھا
خبر تھی چار دن کی زندگی ہے
تو ہم کو موت کا کھٹکا نہیں تھا
محبت کا جنوں تھا سر میں میرے
کوئی مجھ جیسا دیوانہ نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.