میں عشق کر نہ سکوں گا نیا حسیں لڑکی
میں عشق کر نہ سکوں گا نیا حسیں لڑکی
ہنوز ذہن میں ہے سابقہ حسیں لڑکی
بضد نہ ہو کہ اداسی تجھے بھی آ لے گی
تجھے پتا ہی نہیں دکھ مرا حسیں لڑکی
ترس نہ کھا مری حالت پہ اشک بار نہ ہو
کہا بھی تھا نا تجھے لوٹ جا حسیں لڑکی
پلیز بات سمجھ مجھ سے اب نہیں ہوگا
نہ کر سکوں گا ترا حق ادا حسیں لڑکی
سمجھ رہا ہوں تجھے پر میں چاہتا ہی نہیں
کتاب حسن ہو دیمک زدہ حسیں لڑکی
مدثرؔ اس سے کہو جا کے اس کو سمجھائے
کوئی نہ آئے گا اس کی جگہ حسیں لڑکی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.