میں جاگی ہوئی کہ سوئی ہوئی ہوں
خیالوں کے صحرا میں کھوئی ہوئی ہوں
لبوں پر ہنسی رخ پہ شبنم کے قطرے
میں کھل کر ہنسی ہوں کہ روئی ہوئی ہوں
نمو کس طرح ہو مری خواہشوں کی
کہ بنجر زمینوں میں بوئی ہوئی ہوں
وہ کیسے نکالے گا یادوں سے مجھ کو
میں حرف دعا میں سموئی ہوئی ہوں
صدفؔ سے گہر کر دیا اس نے مجھ کو
میں اس کی لڑی میں پروئی ہوئی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.