میں جانتی ہوں تری ذات کی کمی ہوں میں
میں جانتی ہوں تری ذات کی کمی ہوں میں
تری نگاہوں سے الجھی ہوئی نمی ہوں میں
پٹخ رہی ہے مرے در پہ روشنی سر کو
کہ ظلمتوں کی وفادار ہو گئی ہوں میں
تجھے بلائے جو واپس پکارے جو تجھ کو
وہ آرزوئیں وہ آواز کھو چکی ہوں میں
جو درد تجھ پہ گزرنا تھا میں گزارتی ہوں
جو تیرے نام کا تھا زہر پی گئی ہوں میں
یہ بیٹیاں ہوا کرتی ہیں بیل کی طرح
سو ماں کی بات پہ پوری اتر گئی ہوں میں
خدا نے ایسا نوازا ہے نعمتوں سے مجھے
بنا پروں کے ہواؤں میں اڑ رہی ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.