میں جب خود سے باہر نکلا
میں جب خود سے باہر نکلا
کیا کیا میرے اندر نکلا
برسوں جس کو باہر ڈھونڈا
آخر اپنے اندر نکلا
من میں کعبہ من میں کاشی
من میں ہی گرجا گھر نکلا
من ہی کارن سب روگوں کا
من ہی خود چارہ گر نکلا
تن کی جب اصلیت جانی
من سے مرنے کا ڈر نکلا
جگ سے جیتے من سے ہارے
من سب سے طاقت ور نکلا
مجھے لگا کوئی غنڈا ہوگا
وہ تو ایک منسٹر نکلا
ہم نے سمجھا بوند برابر
تو تو صداؔ سمندر نکلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.