میں جہاں ہوں وہیں ہے گھر میرا
میں جہاں ہوں وہیں ہے گھر میرا
کتنا آسان ہے سفر میرا
پھل لگے دوست بن گئے دشمن
میرا دشمن بنا شجر میرا
تم کو پتھر میں ڈھال سکتا ہوں
تم نے دیکھا نہیں ہنر میرا
میرا رہزن تھا میرا قاتل تھا
میرا ہمسایہ ہم سفر میرا
شیش محلوں میں زلزلے آئے
اور سلامت ہے خستہ گھر میرا
میں ہوں خانہ بدوش اے کشورؔ
یہ تعارف ہے مختصر میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.