میں جہاں تھا وہیں رہ گیا معذرت
میں جہاں تھا وہیں رہ گیا معذرت
اے زمیں معذرت اے خدا معذرت
کچھ بتاتے ہوئے کچھ چھپاتے ہوئے
میں ہنسا معذرت رو دیا معذرت
خود تمہاری جگہ جا کے دیکھا ہے اور
خود سے کی ہے تمہاری جگہ معذرت
جو ہوا جانے کیسے ہوا کیا خبر
جو کیا وہ نہیں ہو سکا معذرت
میں کہ خود کو بچانے کی کوشش میں تھا
ایک دن میں نے خود سے کہا معذرت
مجھ سے گریہ مکمل نہیں ہو سکا
میں نے دیوار پر لکھ دیا معذرت
میں بہت دور ہوں شام نزدیک ہے
شام کو دو صدا شکریہ معذرت
- کتاب : Ghazal Calendar-2015 (Pg. 20.05.2015)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.