میں جن کے سامنے جھکتا نہیں ہوں
میں جن کے سامنے جھکتا نہیں ہوں
میں ان کے واسطے اچھا نہیں ہوں
سمندر سے لڑائی چل رہی ہے
ابھی میں واقعی ڈوبا نہیں ہوں
کسی سے ہنس کے ملنا بھی ستم ہے
اسے لگتا ہے میں اس کا نہیں ہوں
زمانہ بھر کے لڑکوں کی طرح میں
میں کوشش بھی کروں ہوتا نہیں ہوں
تمہیں آگے بھی پڑھنا چاہیئے تھا
میں لڑکی ہوں نا سر لڑکا نہیں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.