میں کہاں ڈھونڈنے جاتا ہوں کتب خانوں میں (ردیف .. ا)
میں کہاں ڈھونڈنے جاتا ہوں کتب خانوں میں
مجھ کو خود آ کے بلائیں مرے الفاظ کہ آ
میں ابھی سوچ کے صحرا میں کھڑا ہوتا ہوں
آ ہی جاتی ہے کسی سمت سے آواز کہ آ
پیر چلنے کے لیے جوں ہی قدم بھرتے ہیں
بجنے لگ جاتے ہیں خود سے کئی سر ساز کہ آ
میں کہ ہر حد سے گزرنے کو ہوں تیار مگر
کون کہتا ہے مجھے کوئی بصد ناز کہ آ
ہائے وہ لمحہ کہ جب باپ بلائے بیٹا
آ ادھر آ مرے بیٹے مرے جاں باز کہ آ
یہ الگ بات کہ استاد نہیں ہے حسرتؔ
شعر گوئی میں بلائیں سبھی استاذ کہ آ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.