میں کیسے مانوں محبت نہیں ہے شاعری ہے
میں کیسے مانوں محبت نہیں ہے شاعری ہے
کہ شاعرانہ طبیعت نہیں ہے شاعری ہے
عطائے رب سخن ہے کہ شعر کہتے ہیں
ہمارا مسئلہ شہرت نہیں ہے شاعری ہے
خودی بچائے ہوئے ہیں قلم کی طاقت سے
کہ اور کوئی بھی دولت نہیں ہے شاعری ہے
ہر اک سپاہی کا ہوتا ہے مورچہ اپنا
بدن میں لڑنے کی ہمت نہیں ہے شاعری ہے
بگڑتا کیوں ہے تری نذر شعر ہی تو کیا
تری توجہ کی رشوت نہیں ہے شاعری ہے
مشاعرے میں نہ پی شاعروں کی داد کا حق
یہ میٹھے رنگ کا شربت نہیں ہے شاعری ہے
تو اپنے کام سے دنیا پہ راج کر شاہدؔ
تمہارے ہاتھ حکومت نہیں ہے شاعری ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.