میں کون ہوں کیا ہوں میں یہی سوچ رہا ہوں
میں کون ہوں کیا ہوں میں یہی سوچ رہا ہوں
صورت میں مقید ہوں مگر بکھرا ہوا ہوں
تاحد نظر میرے سوا کوئی نہیں ہے
میں جیسے کسی درد کے صحرا میں کھڑا ہوں
یہ بات مری سوچ سے باہر ہے ابھی تک
میں کوہ تھا پھر کیسے سمندر میں بہا ہوں
یہ سچ ہے کسی کا ہوں میں مطلوب نہ طالب
حیراں ہوں کہ کس واسطے دنیا میں جیا ہوں
بے بس ہوں میں اے مجھ سے ضیا مانگنے والو
میں دیپ تھا جلنے سے مگر پہلے بجھا ہوں
پریمیؔ مجھے اس بات کا خود علم نہیں ہے
وہ کون ہے میں جس کے خیالوں میں گھرا ہوں
- کتاب : Mujalla Dastavez (Pg. 633)
- Author : Aziz Nabeel
- مطبع : Edarah Dastavez (2013-14)
- اشاعت : 2013-14
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.