میں خود کو اک نئی دنیا دکھانے والا ہوں
میں خود کو اک نئی دنیا دکھانے والا ہوں
سوئے ستارہ و مہتاب جانے والا ہوں
کوئی فرشتہ مرے گھر میں آنے والا ہے
میں فرش راہ پہ آنکھیں بچھانے والا ہوں
کھڑا ہوں در پہ ترے دولت زیاں لے کر
نکل کے دیکھ خزانے لٹانے والا ہوں
تری بھی آنکھ میں دیکھوں گا جوئے اشک رواں
تجھے بھی شہر کا نوحہ سنانے والا ہوں
اگر تو ٹالنے والا ہے اپنے وعدے کو
تو وعدہ کر کے بھلا میں کب آنے والا ہوں
لہو میں ڈوبنے والے ہیں بام و در میرے
میں تیغ و سر کی روایت بچانے والا ہوں
کروں گا خشک زمیں کو شگفتہ و شاداب
قریب خیمۂ گل نہر لانے والا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.