میں خود سے خاک بازی کر رہا ہوں
میں مٹی پھر سے مٹی کر رہا ہوں
یہ کار بے معانی کر رہا ہوں
میں اب بھی زندگانی کر رہا ہوں
درخت زرد ہوں میں عشق رت کا
عیاں اک بد نظامی کر رہا ہوں
میں اس کے ساتھ ہوں پر خوش نہیں ہوں
مجھے لگتا ہے غلطی کر رہا ہوں
غزل خوانی نہ کر کے رو پڑوں تو
میں ضائع یہ اداسی کر رہا ہوں
یہ دنیا ختم ہوتی جا رہی ہے
میں بیٹھا شعر سازی کر رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.