میں خوشامد کے سائبان میں تھا
میں خوشامد کے سائبان میں تھا
ایک نا آشنا امان میں تھا
وہ ہواؤں کے جال بنتا رہا
اور میں بھی کسی اڑان میں تھا
لفظ و معنی میں کیوں الجھتے ہو
یہ تو سوچو وہ کس کے دھیان میں تھا
تجھ سے بچھڑا مگر یقیں نہ کیا
یہ اگرچہ مرے گمان میں تھا
خوف دیوار و در میں پلتا رہا
میں وہ بے گھر تھا جو مکان میں تھا
ہم نشیں غم زدہ ہوئے منظرؔ
سوز ایسا ترے بیان میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.