میں خشک پھول ہوں مجھ میں نمی تلاش نہ کر
میں خشک پھول ہوں مجھ میں نمی تلاش نہ کر
خزاں کی زد میں ہوں بالیدگی تلاش نہ کر
غموں کے شہر میں کوئی خوشی تلاش نہ کر
ہجوم درد میں آسودگی تلاش نہ کر
متاع مہر و محبت لٹا رہے ہیں ہم
ہمارے بعد کہیں دلبری تلاش نہ کر
سوائے سوز دروں اور کچھ نہیں رکھتا
کسی غریب کے رخ پر خوشی تلاش نہ کر
ہے حادثات کا ماحول دہر میں محسنؔ
عجیب دور ہے تو زندگی تلاش نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.