میں خوب بھیگا ہوں بارش کی اپسراؤں میں
میں خوب بھیگا ہوں بارش کی اپسراؤں میں
تمام رات جلے گا بدن چتاؤں میں
اسے غموں کی میں سوغات دے کے آیا ہوں
مجھے تلاش کرے گا وہ دیوتاؤں میں
اب آفتاب مرے ساتھ ساتھ چلتا ہے
مرے بزرگ مجھے رکھ گئے دعاؤں میں
میں شہر جاؤں گا لیکن اداس لوٹوں گا
خلوص پیار محبت وفا ہے گاؤں میں
کٹی پتنگ تو آنکھوں کے خواب جاگ اٹھے
یہ کس نے چھوڑ دیا لکھ کے خط ہواؤں میں
سنا ہے چاند بہت دیر تک اداس رہا
کسی نے ڈال دی پازیب شب کے پاؤں میں
میں اپنے سینے پہ اک نام لکھ کے سویا تھا
مجھے فرشتے اڑا لے گئے خلاؤں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.