میں خواب میں تھا اک آواز نے کہا یاہو
میں خواب میں تھا اک آواز نے کہا یاہو
پھر اس کے بعد ہر اک سمت بس سنا یاہو
ہے اک نگاہ قلندر کا لطف خاص کہ میں
بغیر خرقہ و کشکول کہہ اٹھا یاہو
یہ اتفاق نہ تھا باز آمد شب ہجر
اشارہ تھا کہ ہے پھر دل میں گونجتا یاہو
بس ایک شعلۂ پراں نظر سے گزرا اور
رگوں میں خوں کی جگہ دوڑنے لگا یاہو
میں دیکھتا تھا فضا میں بکھرتا الا اللہ
میں جانتا تھا یہی لاالہ تھا یاہو
- کتاب : کتاب گمراہ کررہی ہے (Pg. 50)
- Author :شہرام سرمدی
- مطبع : ریختہ پبلی کیشنز (2018)
- اشاعت : First
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.