میں کس سے جا کے کہوں اپنے اضطراب کا حال (ردیف .. ا)
میں کس سے جا کے کہوں اپنے اضطراب کا حال
یہاں کوئی بھی سکوں آشنا نہیں ملتا
خلش جگر کی تڑپ دل کی سوز آنکھوں کا
میں کیا بتاؤں محبت میں کیا نہیں ملتا
چمن میں لالہ و گل ہوں کہ آسماں پہ نجوم
کوئی بھی نقش یہاں دیر پا نہیں ملتا
خود اپنی آبلہ پائی کا ہو نہ کیوں ممنون
وہ راہ رو کہ جسے رہ نما نہیں ملتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.