میں کسی کا برا چاہتا ہی نہیں
میں کسی کا برا چاہتا ہی نہیں
چاہنا چھوڑیئے سوچتا ہی نہیں
خواب ہا خواب جو مجھ سے ملتا رہا
یار میں تو اسے جانتا ہی نہیں
ڈھونڈھتے ڈھونڈھتے تھک چکا یار میں
اب خوشی کو کہیں ڈھونڈھتا ہی نہیں
ہیں بہت سے بھلے لوگ یاں پہ مگر
کوئی میرا بھلا چاہتا ہی نہیں
اس صداقت سے سب لوگ محروم ہیں
بے سبب میں کبھی بولتا ہی نہیں
کوئی آہ و فغاں سے ہے محروم اور
کوئی بزم طرب دیکھتا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.