میں مسیحا نہ سہی کچھ بھی ترا غم دیکھوں
میں مسیحا نہ سہی کچھ بھی ترا غم دیکھوں
تیرے ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں شبنم دیکھوں
کب تلک تذکرۂ شہر وفا سنتی رہوں
کب تلک دور سے اس شہر کے موسم دیکھوں
تو مرے خواب مرے دائرۂ شب سے نہ چھین
یوں بھی میں اپنے ستارے بڑے مدھم دیکھوں
جس کے نشتر سے بھڑکتی ہے مرے غم کی لو
کتنی وحشت سے اسی ہاتھ میں مرہم دیکھوں
تیری وادی میں تو بکھرے ہیں حمیراؔ نوحے
اس کے گل پاش جزیرے میں بھی ماتم دیکھوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.