میں میل کا پتھر نہ ڈگر دیکھ رہا ہوں
میں میل کا پتھر نہ ڈگر دیکھ رہا ہوں
پیروں پہ جمی گرد سفر دیکھ رہا ہوں
تاریکی نظر آتی ہے کچھ لوگوں کو لیکن
میں حمل میں اس شب کے سحر دیکھ رہا ہوں
یہ امن کی دھرتی ہے مگر آج یہاں پر
تکرار کا عالم ہے جدھر دیکھ رہا ہوں
واقف نہیں ہمسائے کے احوال سے لیکن
ٹی وی پہ زمانے کی خبر دیکھ رہا ہوں
اڑنے کی ہوس میں نہ کہیں جان گنوا دے
چیونٹی کے نکل آئے ہیں پر دیکھ رہا ہوں
پیشانیٔ حاکم پہ شکن آ گئی انجمؔ
محکوم کی آہوں کا اثر دیکھ رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.