Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں نالوں کا اپنے اثر چاہتا ہوں

سید منظر حسن دسنوی

میں نالوں کا اپنے اثر چاہتا ہوں

سید منظر حسن دسنوی

MORE BYسید منظر حسن دسنوی

    میں نالوں کا اپنے اثر چاہتا ہوں

    شب ہجر کی اب سحر چاہتا ہوں

    یہ لطف و کرم آپ کے خوب لیکن

    محبت بہ رنگ دگر چاہتا ہوں

    میں کیا چاہتا ہوں یہ کیا پوچھتے ہو

    میں دنیا میں زیر و زبر چاہتا ہوں

    جنون محبت کی یہ انتہا ہے

    کہ تیرے ہی دیوار و در چاہتا ہوں

    یہ باتیں تمہاری ہیں پر لطف ناصح

    یہ قصہ مگر مختصر چاہتا ہوں

    بگاڑا ہے منظرؔ یہ زاہد نے کیسا

    فرشتہ بہ شکل بشر چاہتا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے