میں نہیں کہتا مجھے اوروں سے بہتر چاہیئے
میں نہیں کہتا مجھے اوروں سے بہتر چاہیئے
مجھ کو جتنی ہے ضرورت اتنی چادر چاہیئے
ہیں پریشاں اس لئے بھی لوگ اپنی پیاس سے
پیاس کی خاطر سبھی کو اک سمندر چاہیئے
مدتوں بھٹکے ہیں میرے خواب سارے در بہ در
بے گھروں کو سر چھپانے کے لیے گھر چاہیئے
گھومنا پھرنا اگر ہوتا تو دنیا ہے پڑی
اک جگہ رہنے کو تیرے دل کے اندر چاہیئے
عشق میں دل کی امیری کام آتی ہے مگر
وہ محبت کیا کریں گے جن کو گوہر چاہیئے
چار دن کی چاندنی سے زندگی کٹتی نہیں
چاندنی تو ہم سبھی کو زندگی بھر چاہیئے
یہ کہاں کی ریت ہے جب من کیا تو مل لیے
چاہیئے تیری محبت اور اکثر چاہیئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.