میں نے چاہا تھا بھلا دوں سبھی جانے والے
میں نے چاہا تھا بھلا دوں سبھی جانے والے
یاد تو آ ہی مگر جاتے ہیں آنے والے
کتنی سنسان سی رہ جاتی ہے دل کی بستی
لوٹ جائیں جو سبھی خواب دکھانے والے
دل کی ظلمت کو مٹا پائیں گے کیونکر لوگو
رات بھر گھر کو چراغوں سے سجانے والے
ہم نے ہر صبح کو راحت کی علامت سمجھا
دن چڑھے پیش ہوئے خون رلانے والے
اب کسی کو بھی سمجھ میری نہیں آتی یہاں
تو نے یہ کیسا بنایا ہے بنانے والے
میں اسے دیکھ کے اس سوچ میں گم ہوں کب سے
کیسے ہنستے ہیں یہ اوروں کو رلانے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.