میں نے ہر زائچے میں دیکھا ہے
میں نے ہر زائچے میں دیکھا ہے
تو مری زندگی کی ریکھا ہے
بات کڑوی ہے اس کی جس نے بھی
ذائقہ زندگی کا چکھا ہے
اس نے زریں لباس کے مانند
مجھ کو کھونٹی سے ٹانگ رکھا ہے
اک مسافر کے صبر و ہمت نے
راستوں منزلوں کو پرکھا ہے
اس کی زلفوں نے کھیلنا اڑنا
موج باد صبا سے سیکھا ہے
حسن کا ایک مسئلہ یہ ہے
اس کا لہجہ بہت ہی تیکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.