میں نے اس طور سے آنکھوں میں بسائے رخسار
میں نے اس طور سے آنکھوں میں بسائے رخسار
میں نے جس سمت نظر کی نظر آئے رخسار
روبرو ہو کے مصور نے مری آنکھوں میں
اک نظر دیکھ کے کاغذ پے بنائے رخسار
قلب مضطر کو ملا چین بھری محفل میں
اس نے چلمن کو ہٹا کر جو دکھائے رخسار
لفظ گھبراتے ہوئے کلک سے باہر نکلے
ہائے تحریر کی جس وقت ثنائے رخسار
گیسوئے یار نے اس واسطے پہرا رکھا
کوئی انجان بشر دیکھ نہ پائے رخسار
جب کبھی اشکوں کی بارش میں نہائے رخسار
لب سے نکلا مرے بے ساختہ ہائے رخسار
اپنے رخسار تلک لب نہیں جاتے میرے
جی میں آتا ہے کہ چوموں میں پرائے رخسار
ایک لمحے کے لئے زلفیں ہٹی تھیں محورؔ
چشم باطن میں ہوئی قید ادائے رخسار
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.