میں نے جب جب بھی آئنہ دیکھا
خود سے خود کا مقابلہ دیکھا
صرف تجھ سے بچھڑ کے دنیا میں
اپنی ہستی کو جا بہ جا دیکھا
در پہ تیرے نہ جھک سکا جو بھی
اس کو در در ہی پھر جھکا دیکھا
سرخیوں میں رہے جو قد آور
ان کا ایمان بھی ڈگا دیکھا
اشک سوکھے تو اس کے تیور میں
پھر بغاوت کا زلزلہ دیکھا
جس کو آدھا سمجھ رہا تھا میں
اس کو اپنے سے دو گنا دیکھا
شعر میرے پڑھے زمانہ نے
کس نے میرا تھا رتجگا دیکھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.