میں نے جلا کے دل اسے حیران کر دیا
میں نے جلا کے دل اسے حیران کر دیا
جلتے ہوئے دیے کو پریشان کر دیا
آسانیوں کے راستے خود چھوڑ آئے ہیں
دشواریوں کو ایسے پشیمان کر دیا
کھلتی نہ تھی میں خود پہ بھی پر تم پہ کھل گئی
یہ کس طرح سے تم نے مری جان کر دیا
لفظوں کے بیج ایسے مرے دل میں بو دئے
اس شاعری کے دشت کو آسان کر دیا
اب تو ترے کہے پہ دھڑکتا ہے میرا دل
تو نے تو دھڑکنوں کو بھی زندان کر دیا
اک اسم پڑھ کے پھونک دیا اس نے عکس پر
آئینہ کر دیا مجھے حیران کر دیا
دوران خواب آنکھ میں اک خواب چھوڑ کر
اس نے یہ میری نیند پہ احسان کر دیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.