میں نے کہا تھا صاحب کردار نہیں ہے
میں نے کہا تھا صاحب کردار نہیں ہے
مسند نشیں ہے صاحب دستار نہیں ہے
خواہش کے بھنور میں اسے رہنا ہے مسلسل
حاصل کی خوشی میں جو بھی سرشار نہیں ہے
ہر چیز میں قدرت کے مظاہر کا ہے جلوہ
دنیا میں کوئی چیز بھی بے کار نہیں ہے
یہ دست مسیحا کو عطا کرتا ہے نیرنگ
زنجیر میں جکڑا ہوا بیمار نہیں ہے
جمہور تو باطل کی حمایت میں ہے زمزمؔ
جمہور سے سردار ہو معیار نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.