میں نے کہیں تھیں آپ سے باتیں بھلی بھلی
میں نے کہیں تھیں آپ سے باتیں بھلی بھلی
رسوا کیا ہے آپ نے مجھ کو گلی گلی
میں نے کہا نہیں تھا کہ شعلہ بدن ہیں لوگ
اب کیوں دکھا رہے ہو ہتھیلی جلی جلی
گلشن میں جو چلی ہے ہوا کتنی تیز ہے
بکھری پڑی ہے شاخ سے کٹ کر کلی کلی
ایک اور شب کی راہ میں آنکھیں بچھائیے
یہ شب بہ صورت شب رفتہ ڈھلی ڈھلی
کیسے سرک سرک کے بھری گاگریں گریں
جب میرے ساتھ ساتھ کوئی منچلی چلی
میں نے غزل سنائی تو اک اہل دل رشیدؔ
سینے پہ ہاتھ رکھ کے پکارا ولی ولی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.