میں نے کوشش کی مگر تیرے مطابق نہ بنا
میں نے کوشش کی مگر تیرے مطابق نہ بنا
اور تو بھی تو کبھی میرے موافق نہ بنا
بے ادب اور گنہ گار سہی الفت میں
تو مگر مجھ کو محبت کا منافق نہ بنا
لوٹ آ دل کو قرار آئے گا آنے سے ترے
بے یقینی نہ بڑھا عشق کا فاسق نہ بنا
مطلبی لوگ ملے مجھ کو سبھی دنیا میں
دوست اب تک تو مرا کوئی بھی صادق نہ بنا
دے نہ اس دل کو جدائی کی سزا جان جاں
اپنا رہنے دے مجھے ماضی و سابق نہ بنا
تیری سانسیں بھی کسی شخص سے وابستہ ہوں
اس قدر خود کو کسی کا کبھی شائق نہ بنا
تیرے قابو میں رہے گا نہ کبھی دل تیرا
سعدؔ اس دل کا کسی شخص کو خالق نہ بنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.