میں نے کچھ اور کہا اس نے سنا اور سے اور
میں نے کچھ اور کہا اس نے سنا اور سے اور
تھا سوال اور جواب اس نے دیا اور سے اور
ایسا بہروپ بدلتے نہیں دیکھا ہم نے
بن گیا آئنہ پاتے ہی صفا اور سے اور
کھینچ لائے گی مرے گھر اسے اے ہم نفسو
آہ کی آج وہ پلٹی ہے ہوا اور سے اور
اس طرح رنگ بدلتا ہے زمانہ دم دم
رنگ جس طرح بدلتی ہے حنا اور سے اور
یہ غزل جس نے سنی اس نے کہا واہ جی واہ
عیشؔ کیا خوب بٹھایا ہے بجا اور سے اور
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.