میں نے پائی نہیں جینے کی سزا کون سے دن
میں نے پائی نہیں جینے کی سزا کون سے دن
مجھ کو آیا نہیں مرنے کا مزا کون سے دن
راس آئی مجھے فرقت کی ہوا کون سے دن
میں نے مانگی نہیں مرنے کی دعا کون سے دن
کب ہری ہوگی تمناؤں کی کھیتی یا رب
چھائے گی جھوم کے رحمت کی گھٹا کون سے دن
ہے یہی وقت کرم کا کہ ہوں خود سے بیزار
کام آئے گی تری شان عطا کون سے دن
کس لئے توڑ دیا آسرا تم نے دل کا
میں نے چاہا تھا وفاؤں کا صلہ کون سے دن
آئیں گے جب مرے پہلو میں وہ شرمائے ہوئے
وہ گھڑی آئے گی اے میرے خدا کون سے دن
میں تو تیار ہوں مٹنے کو تم آواز تو دو
آزماؤ گے تم اب میری وفا کون سے دن
مجھ کو کھچوائے گی کب دار پہ وحشت ساحرؔ
پاؤں گا اپنی محبت کا صلہ کون سے دن
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.